لیہ ۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے کیلئے لسٹ Aکے تمام امتحانی مراحل مکمل

جمعرات 22 اگست 2019 18:31

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے کیلئے لسٹ Aکے تمام امتحانی مراحل مکمل،تحریر ی امتحان کے مرحلے میں کامیاب ہونے والے اہلکاران سے پریڈ ٹیسٹ اور انٹر ویو لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ ترقی کے حصول کی خواہش ہر ایک سرکاری ملازم کی ہوتی ہے تاہم محنت کرنے والے کو کامیابی نصیب ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے کیلئے لسٹ Aکے تمام امتحانی مراحل مکمل،تحریر ی امتحان کے مرحلے میں کامیاب ہونے والے اہلکاران سے پریڈ ٹیسٹ اور انٹر ویو لیا گیا ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے پریڈ ٹیسٹ کے دوران اہلکاران کا ٹرن آئوٹ اور ڈسپلن چیک کیا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہدہ نسرین اور ڈی ایس پی صدر سرکل اعجاز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او لیہ نے اس موقع پرپولیس افسران و اہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے حصول کی خواہش ہر ایک سرکاری ملازم کی ہوتی ہے تاہم محنت کرنے والے کو کامیابی نصیب ہوتی ہے،میرٹ پر ترقی سے فورس کے جوانوں میں جذبہ کو تقویت ملتی ہے اور ان کا مورال بلند ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں