ننکانہ صاحب واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے ، تمام ر داروں کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے، وزیرداخلہ

غیر ریاستی ادارے ملکی امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور عالمی میڈیا میں واقعہ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا گیا، اعجاز شاہ کی گفتگو

اتوار 5 جنوری 2020 13:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2020ء) وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے ، تمام ر داروں کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے ۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، واقعہ کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، غیر ریاستی ادارے ملکی امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور عالمی میڈیا میں واقعہ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں