ننکانہ صاحب،دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 11لاکھ روپے چھین کر فرار، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

بدھ 17 اگست 2022 22:58

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 11لاکھ روپے چھین کر فرار، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی۔

(جاری ہے)

مدینہ ٹائون کا رہائشی سیدعون عباس مقامی بنک سے 11لاکھ روپے کی نقدی لے کر گھر کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نوجوان سے 11لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مذکورہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں