سانگلہ ہل محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود

ْشہر و گردونواح میں قائم درجنوں بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی کا معیار انتہائی ناقص

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سانگلہ ہل محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود،شہر و گردونواح میں قائم درجنوں بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی کا معیار انتہائی ناقص، جبکہ مٹھائی اور بیکری کی اشیائ کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیائ جن میں ناقص گھی چینی کی جگہ کیمیکل، کریم وغیرہ شہریوں کے لئے بیماریوں کا سبب بننے لگی ہیں، مٹھائی یا بیکری کی مصنوعات پر مدت استعمال کی تاریخ بھی درج نہیں کی جاتی، بحث پر شہریوں کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، محکمہ صحت سمیت ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں قائم درجنوں بیکریوں، سویٹس شاپس اور انکے کارخانے ایسے ہے کہ جن میں صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہر سو بدبو اور کچرا ان کارخانوں کی پہچان بنا ہوا ہے، جبکہ غیر معیاری اشیائ سے ان کی تیاری دیدہ دلیری کے ساتھ کی جاتی ہے جن میں خصوصاً غیر معیاری گھی مضر صحت دودھ، چینی کی جگہ دیگر کیمیکل اور ناقص کریم وغیرہ شامل کی جاتی ہیں، جن کے استعمال سے شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، شہر میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی و چشم پوشی کے باعث مضر صحت اشیائ کی فروخت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جن کے استعمال سے مریضوں کی تعداد دوسرے شہروں کی نسبت سانگلہ ہل میں زیادہ ہے، مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری دودھ،چینی کی جگہ سکرین ڈال کر تیار کی جارہی ہے، دوسری جانب دوکانداروں نے مصنوعات پر زائد المعیاد مدت کی کوئی تاریخ درج نہیں کررہے جو کہ قانوناً جرم ہے مگر یہ سر عام اور دیدہ دلیری کے ساتھ ہو رہاہے، شہریوں کے احتجاج پر کبھی کبھار متعلقہ ادارے ان بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں پر خانہ پوری کرنے کے لئے فرضی چھاپے مارکر افسران بالا کوسب اچھا ہے کہ رپورٹس پیش کر دیتے ہیں شہریوں نے بیماریاں پھیلانے کی اجازت دینے والے افسران سمیت ناقص و غیر معیاری اشیائ خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں