ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد کی جانب سے گوردوارہ جنم استھان میں کلینک آن ویلز کا انعقاد

ہفتہ 25 مئی 2024 14:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سکھ برادری کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کا عمل انکے گھر کی دہلیز پر جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی جانب سے گوردوارہ جنم استھان میں کلینک آن ویلز کا انعقاد کیا گیا ، گردوارہ جنم استھان میں سکھ برادری کے علاج معالجے کے لیے کلینک آن ویلز میں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے سکھ برادری سے جاری طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ، سکھ کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس انقلابی اقدام پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلینک آن ویلز پروگرام کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ننکانہ کی عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز پروگرام سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں