لوگوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑ نے لگا

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ملک بھر میں سوشل میڈیا کے باعث لوگوں میں خاص کر طالبعلموں میں کتب بینی کا رحجان دم توڑ نے لگا انٹرنیٹ فیس بک،انسٹاگرام،ٹویٹر،ٹک ٹاک و دیگر سوشل میڈیا ویبسائٹس نے نئی نسل سے کتابیں پڑھنے کا شوق چھین لیا بک سٹالز ویران ہوگئے سوشل میڈیا بہت تبدیلیاں لے آیا انٹرنیٹ عام ہونے کی وجہ سے واٹس اپ فیس بک انسٹا گرام و دیگر سوشل میڈیا ویبسائٹس نے نئی نسل سے کتاب کا مطالعہ کرنا کتاب بینی کا شوق بھی چھین لیا ہے سٹالز ویران ہوگئے ہیں علاقہ بھرمیں کئی مقامات پر بک سٹالز لگائے جاتے تھے جہاں بوڑھے بچے نوجوان ذوق و شوق سے جاتے کتابوں کے بارے میں چھان بین کی جاتی اور مختلف موضوعات کی کتابیں خریدی جاتیں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا جہاں بہت ساری تبدیلیاں لایا ہے سوشل میڈیا نے نئی نسل کے ہاتھوں سے کتابیں اور رسالے بھی چھین لیے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں