سانگلہ ہل ریلوے اسٹیشن کے باہر سے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری ہوگئی

اکبر علی اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سٹی اور ریلوے پولیس چوکی میں فٹ بال بن کر رہ گیا

منگل 14 مئی 2024 16:07

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) مقامی ریلوے اسٹیشن کے قریب محلہ کرامت آباد کے رہائشی نوجوان اکبر علی کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،اکبر علی اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سٹی اور ریلوے پولیس چوکی میں فٹ بال بن کر رہ گیا،سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حدود میں ہونے والی واردات کا مقدمہ ریلوے پولیس درج کرے گی،جبکہ ریلو ے پولیس کا موقف ہے کہ پلیٹ فارم کے علاوہ ریلوے حدود میں ہونے والی واردات کا مقدمہ سٹی پولیس درج کرے گی،اسی وجہ سے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا، بتایا گیا ہے کہ محلہ کرآمت باد کا رہائشی اکبر علی 12 بجے دن اپنے رشتہ دار کوٹرین پر بٹھانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر آیا،اسٹیشن کے باہر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کرکے ہینڈل لاک لگا کر قریب ہی کھڑے ہو کرفون کررہا تھا،اسی دوران کسی نامعلوم چور نے موٹرسائیکل چوری کرلی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں