اسسٹنٹ کمشنر کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائیاں

بدھ 15 مئی 2024 18:50

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین کی رات گئے تک فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین کی سربراہی میں محکمہ زراعت، ریونیو اور پولیس کی جانب سے موٹروے کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رہے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کاروائیوں بارے گفتگو میں بتایا کہ ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف 08 پرچے درج کروا کر ایک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے حکومتی احکامات کی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کو 4 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ، انڈسٹریل یونٹس ، اینٹوں کے بھٹہ جات ، دھواں خارج کرنے والی ٹرانسپورٹ سمیت فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں