ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ماہانہ فز یکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کے تمام ریسکیو اہلکاروں کے لئے مانانوالہ روڈ ویلکم گیٹ کے قریب ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔

(جاری ہے)

فزیکل ٹیسٹ میں ضلع بھر کے ریسکیور آفیسرز اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7منٹ میں طے کرنے کے ساتھ جسمانی مشقیں بھی پاس کرنا تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرین کو بہتر انداز میں ریسکیو کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں