سانگلہ ہل حکومت پنجاب کی صفائی مہم کوچیف آفیسر اور اہلکاروں نے ہوا میں اڑادیا

پری مون سون سے پہلے ہی شہرکے نالے ابل پڑے،پانی گلیوں بازاروں میں داخل ہونے لگا

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سانگلہ ہل میں حکومت پنجاب کی صفائی مہم کوچیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور اہلکاروں نے ہوا میں اڑادیاہے، پری مون سون سے پہلے ہی شہرکے نالے ابل پڑے،پانی گلیوں بازاروں میں داخل ہورہاہے،محلہ احمدآباد،غوث پورہ، اقبال پورہ مین نالے کا پانی گلیوں میں داخل ہونے لگا،جسکی صفائی فوری کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ کالج روڈپرمین نالاجوشہربھرکے سیوریج کے گندے پانی کے نکاس کاواحدنالہ ہے،مٹی اور گندگی کے باعث اٹاپڑاہے،گنداپانی ابل کر گلیوں بازاروں میں داخل ہورہاہے،محلہ اسلام پورہ،غوث پورہ،سمن آباد،ماڈل ٹاؤن اوراق آل پورہ کے گلیوں بازاروں میں گنداپانی گھروں میں داخل ہونے لگاہے،متعددباربلدیہ کے نوٹس میں لائے جانے کے کوئی عمل درآمدنہیں ہوسکا،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے گندے نالہ کی فوری صفائی کامطالبہ کیاہے تاکہ مون سون سے پہلے شہرکوڈوبنے سے بچایاجاسکے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں