وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

ہفتہ 18 مئی 2024 18:19

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ روٹی و نان کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد، ستھرا پنجاب پروگرام، میر ج ایکٹ پر عملدرآمد، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاردگی ، گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،عوام کو نان و روٹی کی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی ، گلی محلوں ، شاہراہوں ، پارکس کی صفائی ستھرائی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انتظامی افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں