ننکانہ صاحب پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف، عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج

ملاوٹ شدہ غذائی اجناس کی بھرمار ہے فوڈ اتھارٹی کے اہلکار صرف لائسنس چیک کرنے تک محدود، اعلیٰ حکام نوٹس لیں

پیر 20 مئی 2024 11:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی لگثری دفاتر لگثری گاڑیوں کے مزے لینے میں مصروف دوسری طرف ملاوٹ شدہ غذائی اجناس کی بھرمار ہے فوڈ اتھارٹی کے اہلکار صرف لائسنس چیک کرنے تک محدود المیہ تو یہ ہے کہ ضلع ننکانہ میں ناقص ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور سرخ مرچ وغیرہ کی فروخت جاری دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ھے عوام کو ظالموں کے سپرد مرنے کیلیے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ضلع بھر میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل ملی مرچ پوڈر والا دودھ شہر بھر میں محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں بری طرح ناکام ضلع ننکانہ کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔

اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم لوگو ں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی ننکانہ صاحب سے اپیل کی ھے کہ ہماری ان ظالم ملاوٹ مافیا سے جان چھڑائی کرائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں