تھانہ واربرٹن پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی سرگرم ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

منگل 21 مئی 2024 23:16

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) ڈی پی او صاعد عزیز کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کی بڑی کارروائی۔ بین الاضلاعی سرگرم ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان سے 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، مسروقہ موبائل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔

گینگ کے گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رمضان عرف جانی، علی سفیان اور نعیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے ڈکیتی اور راہزنی سمیت 20 وارداتوں کا سراغ مل گیا ہے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ، شیخوپورہ اور ضلع فیصل آباد میں سرگرم تھ۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر راہگیروں سے نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس تھانہ واربرٹن نے ملزمان کو سخت محنت اور کڑی نگرانی کے بعد سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ ڈی پی او صاعد عزیز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں