ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

بدھ 22 مئی 2024 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا، موک ایکسرسائز کا انعقاد دریائے راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رائے ذوالفقار علی اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ انعم صغیر ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خورشید عالم سمیت تمام ضلعی اداروں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلاب آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا بھی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اکرم پنوار و دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو موک ایکسرسائز بارے بریفنگ دی ، فرضی مشقوں میں ریسکیو، محکمہ صحت، لای? سٹاک، ایریگیشن، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا ، ضلعی اداروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی جانوں و مال کو بچانے اور ڈوبنے والوں کو پانی سے نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ریسکیو و سول ڈیفنس غوطہ خوروں کی پیشہ ورانہ ڈائیونگ کا بھی جائزہ لیا ، موک ایکسرسائز میں عوام کو سیلاب سے بچاؤ کے لے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے جانوروں کو بیماریوں سے بچاو ٴ کیلئے ادویات اور خشک چارے کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد تمام اداروں کی پیشگی تیاریوں کو یقینی بنانا ہے، ممکنہ سیلاب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے تمام محکمے الرٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو استعمال میں لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بحثیت قوم تمام آفات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں