ڈپٹی کمشنرنارووال کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ری ویو کمیٹی کا اجلاس

پیر 13 مئی 2024 18:47

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ری ویو کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کومحکمہ ٹریفک پولیس کی طرف سےرواں ماہ کے دوران نارووال میں ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹس کی وجوہات،تفصیلات و دیگراسباب بارے تفصیلی بریفنگ مہیا کی گئی۔ڈپٹی کمشنرکی جانب سے ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ون وے کی خلاف ورزی،رانگ پارکنگ،ون ویلنگ سمیت ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک رولز انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے بارے ٹریفک پولیس سمیت سیکرٹری آر-ٹی-اے مریم خان کو واضح ہدایات جاری کیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں