محکمہ سول ڈیفنس ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے سکولز اور کالجز میں تربیت فراہم کر رہا ہے،عاصم ریاض واہلہ

بدھ 15 مئی 2024 21:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنر وکنٹرولر سول ڈیفنس سیدحسن رضاکی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے انسٹریکٹرطاہرہ یاسمین، محمدشریف باجوہ،بلاول علی اور شبیراحمدپرمشتمل خصوصی ٹیم صنعتی وکمرشل اداروں،سرکاری دفاتر اور سکول و کالجز میں سول ڈیفنس بیسک جنرل، فائر فائٹنگ، فرسٹ ایڈ اور سی پی ار کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر نارووال کی زیرنگرانی آکسفورڈ گرائمر سکول نارووال میں تیسرے روز بھی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباءو طالبات کو تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کامقصدلوگوں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے آگاہی فراہم کرناہے جس کے لیے محکمہ سول ڈیفنس دن رات مصروف عمل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں