ضلعی انتظامیہ نارووال کا گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن جاری

جمعرات 16 مئی 2024 19:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے نارووال میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالےسے ضلع بھرمیں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم مئ سے15مئی تک ضلع بھرمیں 12ہزار994انسپکشنز کیں گئی جن میں 386 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب قرارپائےگئےجنہیں مجموعی طورپر 7لاکھ38ہزار500روپےجرمانہ کیاگیااور2 مقدمات درج کرکے 4 افرادکوپابندسلاسل کیاگیا۔ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزوفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان نیازنے اس حوالے سےبتایاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات اورڈپٹی کمشنرنارووال کے حکم پر نان اورروٹی کے وزن اورمقررہ قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پرکڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں