نارووال،خواتین کیساتھ بدسلوکی ،نازیبا حرکات کرنے والا گروہ گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہر کی پٹری پر خواتین کیساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ندوکے کو اطلاع ملی کہ نہر کی پٹری پر کچھ اوباش لڑکے خواتین کیساتھ بدسلوکی ، نازیبا حرکات کرتے ہیں اور انکی ویڈیوز بناتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں جس پر ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک نے فوری اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیکر واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پولیس ٹیم نے بروقت اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ہراساں ہونے والی خواتین اور انکے لواحقین نے پولیس کی کاروائی پر ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نارووال پولیس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خواتین کو حراساں کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں