ضلع نارووال میں مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں نمایاں کمی

ہفتہ 18 مئی 2024 18:06

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع نارووال میں مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی کا نفاز فوری بنیادوں پر کیا جائے گا اور نئے کرائے نامے کے نفاذ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

نئے کرائے نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے یہ بھی بتایا کہ ضلع نارووال کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے آج مختلف بس سٹینڈز پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز بارے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں