60 فیصد رعایتی نرخوں پر زرعی آلات کی قرعہ اندازی کا انعقاد

ہفتہ 18 مئی 2024 21:20

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 60 فیصد رعایتی نرخوں پر زرعی آلات (370 سپر سیڈر/پاک سیڈر اور 62 رائس سٹرا شریڈر ) کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نےبطور چیئرمین کمیٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نارووال احسان الحق پنوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئر نگ نارووال انجینئر انیس المصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئر نگ محمد طیب اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں 60 فیصد رعایتی نرخوں پر زرعی آلات کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومت کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں