محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)کے احکامات پر48درخواست گزاروں کے زیر التواء بقایاجات انہیں مل گئے،ترجمان

جمعرات 23 مئی 2024 19:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر48 درخواست گزاران کو ان کے زیرالتواء 1 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دئیے گئے۔ صوبائی محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ لاہور، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر صوبائی بہبود بورڈ پنجاب، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ بورڈ لاہور، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات، لاہور ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے48درخواست گزار افرادکے زیر التواء1 کروڑ 34لاکھ کےواجبات ادا کر دیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر)کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 48درخواست گزار افراد نےدرخواست گزاری کہ وہ اپنے زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سے وظائف جاری کروائے جانےکی استدعا ہے۔اس ضمن میں محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) نےمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں ۔

حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو سکالرشپ کی مد میں10 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد، میرج گرانٹس کی مد میں19 لاکھ87 ہزارروپے سے زائد، ڈیتھ گرانٹ کی مد میں34 لاکھ روپے، لیو انکیشمنٹ کی مد میں12 لاکھ 79 ہزار روپے اور ماہانہ مالی امداد کی مد میں57 لاکھ روپےکے زیر التوا واجبات ادا کر دیئے گئے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پرمحتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں