محکمہ فشریزصوبے میں ماہی گیری کے فروغ اوراس شعبے سے وابسطہ افرادکی معیشت کو بڑھانے کیلئے بھرپورکردارکررہی ہے،ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان محمد نورخان

جمعرات 8 جون 2017 16:30

محکمہ فشریزصوبے میں ماہی گیری کے فروغ اوراس شعبے سے وابسطہ افرادکی معیشت کو بڑھانے کیلئے بھرپورکردارکررہی ہے،ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان محمد نورخان
ڈیر ہ مرادجمالی۔08جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان محمد نورخان نے کہاہے کہ محکمہ فشریزصوبے میں ماہی گیری کے فروغ اوراس شعبے سے وابسطہ افرادکی معیشت کو بڑھانے کیلئے بھرپورکردارکررہی ہے علاقے کی عوام زیادہ سے زیادہ اپنے علاقوں میں فش فارمرز لگا کر باآسانی طریقے سے منافع کما سکتے ہیںمحکمہ فشریز کی جانب سے زمینداروں کی ہرسطح پرحوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے علاقے کے لوگوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ان لینڈ سید ظہورشاہ، ڈپٹی ڈائریکٹرلکھمی چند،تاج محمد بگٹی سمیت دیگر بھی موجودتھے فش فارم سے تعلق رکھنے والے زمینداران اوردیگرافرادنے ڈیرہ مرادجمالی میں قائم ہچری سینٹرسے ہمیں بھرپورطریقے سے مختلف نسل کی مچھلیوں کے بیج فراہم ہوررہے ہیں ہم سیکریٹری فشریزارشدحسین بگٹی اورآپ ڈائریکٹر محمد نورخان کا شکریہ اداکرتے ہیں جن کی بدولت ہچری سینٹرکے بعد نصیرآباد میں ماہی پروری کیلئے لیبارٹری قائم کی ہے جس سے مچھلیوں میں ہونے والی بیماریوں کی معلومات ہورہی ہیں اس ڈائریکٹرجنرل فشریزبلوچستان محمد نورخان نے کہاکہ ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور سے بڑی تعدادمیں لوگ ماہی پروری کی جانب راغب ہورہے ہیں جوکہ علاقے سمیت صوبے بھرکے لئے خوش آئند اقدام ہے ہماری بھی اولین ترجیح یہی ہوگی کہ ہم علاقے کے ماہی پروری سے تعلق رکھنے والے افرادکو ہرممکن سہولیات فراہم کرسکیںانہوںنے کہاکہ نصیرآباد میں ہچری لیبارٹری کے ذریعے مختلف اقسام کے مچھلیوں کی افزائش نسل کی بڑھوتری آئے گی ماہی پروری ایک فائدہ مندہ کاروبار ہے جس سے بڑی حد تک بیروزگاری میں کمی واقع ہوگی اورزمینداراپنے کھیتوں میں تالاب بناکر لاکھوں روپے کی ہزاروںمن مچھلیاں پیداہوکرسکتے محکمہ فشریزہچری سینٹرسے ماہی پروری سے وابسطہ افرادکو سستے داموں مچھلی کی مختلف اقسام کے بیج فراہم کرنے میں پیش پیش ہے جبکہ ہچری سینٹر میں مچھلیوں کے مختلف امراض کی تشخیص اوران کی خوراک کے متعلق لیبارٹری بھی قائم کردی گئی ہے جہاں پر مچھلیوں کی مختلف بیماریوں کے اسباب جاننے اوران میں دی جانے والی خوراک کو ٹیسٹ کرکے یقینی بنایا جارہاہے ماہی پروری کے ذریعے سالانہ لاکھوں من مچھلیاں پیداکی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں