گورنمنٹ ھائی سکول کوٹ مینگل نصیر آباد کے مستحق طلبہ میں مفت وردیاں تقسیم

جمعہ 12 اپریل 2019 17:06

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) گورنمنٹ ھائی سکول کوٹ مینگل نصیر آباد میں سکول کے غریب و مستحق طلبہ میں مفت وردیاں تقسیم کی گئیں، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسو, معروف قبائلی رہنما حاجی فرید الحق لہڑی نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالکریم ڈومکی نے کہا کہ ڈی ای او نصیرآباد کی ہدایت پر ایک پرچیزنگ کمیٹی بنا کر شفاف طریقے سے خریداری کی گئی اور اسکول میں مستحق طلبہ کا لسٹ بنا کر 210 طلبہ میں وردیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسو نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان تعلیم کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہی.

پورے ضلع میں مفت کتابیں دینے کے بعد مستحق طلبہ کو وردیاں دی جا رہی ہیں اور سکولوں و طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں طلبہ اپنا تمام تر توجہ تعلیم پر مذکور رکھیں انھوں نے اسکول کی کارکردگی کو سراہا. انہوں نیکہا کہ تعلیم کے زریعے ھی ملک ترقی کر سکتا ہے نوجوان تعلیم پر توجہ دیں نصیر آباد میں تعلیم کی مزید بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں