ڈپٹی کمشنر نصیرآبادکاگرلز کالج ،گزلزماڈل ہائی سیکنڈری سکول ڈیرہ مرادجمالی کادورہ

جمعرات 29 اگست 2019 17:08

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآبادظفرعلی ایم شہی نے گرلز کالج اورگزلزماڈل ہائی سیکنڈری سکول ڈیرہ مرادجمالی کادورہ کیا گرلزکالج کی پرنسپل نے کالج کے مسائل اورکالج کی اراضی پر قبضے کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے موقع پرہی تحصیلدار بہادرخان کھوسہ کو کالج کی اراضی کو قبضہ مافیہ سے واگزارکرنے کیلئے احکامات دیئے بعدازں ڈپٹی کمشنر کو گزلزماڈل ہائی سیکنڈری سکول کے دورے کے موقع پر پرنسپل عارفہ خان نے سکول میں بجلی،سولرسسٹم کی عدم فراہمی سمیت دیگر بنیادی مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر حفیظ اللہ کھوسہ،تحصیلدادبہادرخان کھوسہ بھی ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ علم انسان کی تیسری آنکھ ہے صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے میں مزید نکھار لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں