نصیرآباد ، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مینگل میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

جمعہ 22 نومبر 2019 17:27

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) نصیرآباد کے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مینگل میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بابرکت تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدالمجید بھٹی تھے تقریب میں طلبہ نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عبدالمجید بھٹی اور ہیڈ ماسٹر عبدالکریم ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں نبی آخرالزماں سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دنیا میں آمد سے کفر کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف نور ہی نور پھیل گیا. اللہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وسلم وسلم اخلاق کا اعلی نمونہ تھی. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اخلاق,سچائی ایمانداری, دیانتداری, صبر و برداشت رواداری اور عفو و درگزر سے مختصر وقت میں پورے عرب کی کایا پلٹ دی ہمیں چاہیے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی گذاریں تاکہ دنیا و آخر ت میں ہمیں کامیابی نصیب ہو تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے پروگرام کے بعد خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں