یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں سپورٹ گالا کی تقریب کا انعقاد

بدھ 6 مارچ 2024 18:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں سپورٹ گالا 2024 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی اور کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن تعلیمی درسگاہوں میں تعلیمی عمل کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے سپورٹس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ڈویژنل انتظامیہ اس طرح کے ایونٹس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کالج ڈیرہ مراد جمالی میں سپورٹس ویک کے موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈویژنل مانیٹرنگ کالجز سید حسین علی شاہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد بلوچ نے بھی خطاب کیا کمشنر طارق قمر بلوچ و دیگر نے سپورٹس ویک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے کمشنر نصیرآباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کی بدولت طلبہ میں جسمانی توانائی بھی وقوع پذیر ہوتی ہے تمام تر سرگرمیاں نہ صرف انسان کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کا سبب بنتی ہیں بلکہ انہیں ذہنی طور پر بھی مزید مستحکم کر دیتی ہیں آج کی سرگرمیوں کی بدولت طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں