بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی قیاد ت میں منظم اور مستحکم ہے،صوبائی وزیربورڈآف ریونیو

پیر 31 دسمبر 2018 19:10

بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی قیاد ت میں منظم اور مستحکم ہے،صوبائی وزیربورڈآف ریونیو
ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء)صوبائی وزیربورڈآف ریونیوبلوچستان میرسلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیاد ت میں منظم اور مستحکم ہے بی اے پی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں وزاتوں کے قلمدانوں کی تبدیلی وزیراعلیٰ پر منحصرہے حکومت میں شامل تمام وزرااور مشیران بلاامیتازعوام کی خدمت کواولین ترجیح دے رہے ہیں اورصوبے کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حکومت ہرممکن وسائل کو بروئے کارلارہی ہی.

(جاری ہے)

ان خیا لات کااظہارانہوںنے گوٹھ میر منظورخان کھوسہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرسلیم خان کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کومالی وسائل کا سامنا ہے مگر اس کے برعکس حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ تمام اداروں کو مکمل طورپرفنگشنل کرکے عوامی مسائل کو حل کیا جائے برسوں کے مسائل مختصرعرصے میں حل نہیں ہوسکتے تاہم حکومت اجتماعی نوعیت کے مسائل کواولین سطح پر حل کرنے کے لئے جدوجہدکررہی ہے انہوںنے کہاکہ محکمہ ریونیوبورڈمیں پائی جانے والی خامیوں پرنظرہے جہاں محکمے میں خامیاں ہیں انہیں دورکیا جائے گا اورریونیوریکارڈکوکمپیورٹرائزڈسسٹم سے منسلک کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں