ڈیرہ مراد جمالی،صحبت پور کے علاقے میں تخریب کاری کی کوشش ناکام،بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیاگیا

جمعرات 16 اپریل 2020 16:01

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2020ء) صحبت پور کے علاقے میں تخریب کاری کی کوشش ناکام، تخریب کاروں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع صحبت پور کی تحصیل پہنور سنہڑی کے قریب پولیس تھانہ آر ڈی 298کی حدود میں پولیس نے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پر نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے زمین کے اندر بچھائی گئی بارودی سرنگ بر آمد کرکے بم ڈسپوزل اسکاٹ کی ٹیم کو طلب کیاگیا۔ بی ڈی ٹیم نے موقع پر پہنچ کربارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں