پیرا میڈیکل اسٹاف کا پولیو جیسی مرض کے خلاف جانفشانی سے کام کرنا قابل دید ہے، بتول اسدی

بدھ 15 مئی 2024 23:04

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) کسی بھی شعبے سے وابستہ انسان اگر اپنے فرائض منصبی نہایت خلوص دل اور ذمہ داری سے ادا کرے تو یقینا وہ سرخرو ہوتا ہے تو اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ نصیرآباد کے افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پولیو جیسی خطرناک موزی مرض کے خلاف جس طرح جانفشانی سے کام کیا وہ قابل دید ہے تو اس سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آج ایک تقریب منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے ان کے بہتر کام کے سلسلے میں انہیں تعریفی سند سے نوازا تاکہ یہ ادارے کی بہتری کیلئے آیندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مزید بہتر انداز سے کام کریں اور اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے پولیو مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سمیت اور پولیو ورکرز جنہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں تعریفی سند دی گئی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میں ان افراد کو بہتر کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دے رہی ہوں جنہوں نے انسانی خدمت میں اپنے فرائض منصبی خلوص دل اور ایمانداری کے ساتھ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اسی طرح محنت لگن اور قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے بلکہ مزید جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیں گے ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ لوگوں کی ایک کرن ہے اور اس میں کام کرنے والے افراد چاہے وہ ڈاکٹر ہوں چاہے وہ پیرامیڈیکل اسٹاف ہوں مسیح کے طور پر جانے جاتے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ اپنے پیشے کو دیکھتے ہوئے مزید خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کام کریں گے جس طرح آپ نے لوگوں کے بچوں کو پولیو جیسی مہلک وبا سے محفوظ کرنے کے لئے گرمی ھو چاہے سردی ھو جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے آپ کے اسی خدمت کے سلے میں یہ سند آپ کو دی گئی ہے جو آپ کو ہمیشہ یاد رہے گی کہ آپ نے جو محنت کی ان کاوشوں کا صلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں