ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت نصیرآباد میں بچے بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا

طلباء طالبات کو مفت ریڈنگ رائٹنگ میڑیل ،درسی کتابوں کی فراہمی

ہفتہ 22 اگست 2015 18:02

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء )ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت نصیرآباد میں بچے بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا سکول میں داخل کیئے جانے والے طلباء طالبات میں مفت ریڈنگ رائٹنگ میڑیل اور درسی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں غریب والدین کم آمدنی والے طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد نصیرآباد میں تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت نصیرآباد کے علاقوں منجھو شوری میر حسن چھتر ڈیرہ مراد جمالی ربیع کینا ل سمیت دیگر دیہی علاقوں میں بچے بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی شعور مہم کا آغاز کردیا گیا ہے والدین علاقہ معتبرین سماجی ورکروں بلدیاتی کونسلروں چیئرمینوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکول میں داخل کیئے جانے والے طلباء طالبات میں مفت میں ریڈنگ رائٹنگ میڑیل اور درسی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں غریب والدین کم آمدنی والے طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت نصیرآبادکوارڈینٹر میر محمد اعظم مری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ داخلہ مہم شروع کرنے کا مقصد ہے کہ تمام بچوں کو سکولوں کی جانب راغب کرکے معاشرے سے ناخواندگی کو کم کیا جا سکے کیونکہ بچے ملک وقوم کے معمار ہیں جن کی بہترین تعلیم تر بیت حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی بھاری ذمہ داری ہے اور کہاکہ اس پروگرام کے تحت بچوں کو مفت میں ریڈنگ رائٹنگ میڑیل اور درسی کتابیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ غریب والدین کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کو دور کیا جاسکے اور کہاکہ شعور مہم کے دوران ریلیاں واک مذاکرے منعقد کیئے جائیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں