بلوچستان بھر میں امتحانی مراکز کے نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں
بدھ 4 مارچ 2015 22:25
تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء ) سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پرفیسرشوکت سرپرہ نے کہا ہے کہ نقل کے خاتمے میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی حکومت نے جن ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ان کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہناننے کے لئے بلوچستان بورڈ نے بھی اپنی حکمت عملی مرتب کی اور تمام امتحانی مراکز پر اچھے شہرت کے حامل امتحانی عملہ کی تعیناتی کی گئی اور بلوچستان بھر میں امتحانی مراکز کے نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد کے مختلف امتحانی سینٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول،گورنمنٹ اسپیشل ہائی سکول،گورنمنٹ ماڈل گرلز سکول ،گورنمنٹ ہائی سکول مینگل کوٹ کے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان بورڈ کی شروع سے ہی اولین ترجیح رہی ہے اور ہم نے اس سلسلے میں ہر وقت اقدامات بھی کرتے رہیں ہیں لیکن حکومت بلوچستان اور بلوچستان بورڈ کے بہترین حکمت عملی کے باعث نقل کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ نقل تعلیم کی تباہی اور معیار تعلیم کی کراوٹ کا موجب ہے نقل کے باعث معیاری تعلیم کا حصول بے سود ہے انہوں نے کہا کہ نقل نہ صرف معیاری تعلیم کی تباہی ہے بلکہ معاشرتی اقدار کیلئے بھی تباہ کن ہے درین اثناء بورڈ الحاق سے متعلق دورے کے دوران شائن گرائمر ہائی سکول میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران امان اللہ مینگل اور ولی محمد زہری کی قیادت میں ملنے والے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرایئویٹ سکولز جن نا مسائد مشکلات اور مسائل کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کے فروغ اور میواری تعلیم کی شرح میں اضافہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں نے نصف حصہ اپنے کندھوں پر اٹھا کر سرکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یقیناً حکومت ان کے کام اور کردار سے مطمین ہے پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے الحاق سے متعلق مسائل کو ترجیحی نیادوں پر حل کیا جائے گا اور بورڈ سے الحاق کے متعلق معیار پر اترنے والے سکولز کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بورڈ آفیس کوئٹہ کے متعلق تمام مسائل کو میرٹ کے تحت اولین فرصت میں حک کی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیرہ مراد جمالی ،سی این جی بھرتے ہوئےڈاٹسن کا سلینڈر پھٹ گیا ،ایک شخص جاں بحق ، 4 افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں خاتون نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر زہر کھا کر خودکشی کر لی
سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے ،بتول اسدی
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی زیرصدارت محکمہ ریونیو کے افسران کا اجلاس
ضلع میں انکم ٹیکس کی وصولی کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیاجائے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد
پولیو مہم کی کامیابی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے ،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد
ڈیرہ مراد جمالی،جعفرآباد پولیس نے ڈکیتی کرنے والے گروہ سمیت دیگر ملزمان گرفتار کرکےمسروقہ سامان برآمد ..
ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کی جانب سے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی اوستہ محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں جن اضلاع میں سرکاری واجبات کی وصولی ..
محکمہ ریونیو کے افسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں ،کمشنرنصیر آباد
ریونیو کے آفیسران اور ملازمین سرکاری ٹیکسز کی وصولی کے تناسب میں سدھار لائیں،کمشنر نصیرآباد
ککرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ، کمشنر نصیرآباد
نصیر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں