نصیرآباد ٹریفک پولیس کی کارروائی، ہزراوں کے چالان ،درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) نصیرآباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر فینسی نمبر پلیٹ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہزراوں روپے کے چالان درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی سربراہی میں نصیرآباد ٹریفک پولیس کے سارجنٹ سیف اللہ جویو ایس ایچ او سٹی سید حیدر شاہ ایس ایچ او صدر غلام سرور تھہیم نے سیلمان پولیس چوکی کے مقام پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25گاڑیوں موٹر سائیکلوں مسافر ویگنوں رکشہ کاریںکے ڈرائیوروں کو ہزراوں روپے کے چالان کیئے گئے جبکہ 42 گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے گئے اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کے حادثات پر قابوں پانے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں میں شعور آگاہی کی بیداری کیلئے مہم شروع کی گئی ہے اور کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے سات ٹریفک سارجنٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ قومی شاہراہ سے گزرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آئے انہوں نے کہاکہ جن ڈرائیوروں کے پاس لائنسن موجود نہیں ہیں فوری طور پر ایس ایس پی آفیس کے دفاتر سے رجوع کریں کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں