پٹ فیڈر کینال کی بحالی اور کنال سسٹم کی بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے،میر محمد صادق عمرانی

منگل 14 مئی 2024 22:23

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بلوچستان کے نہری سسٹم میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے کمشنر نصیرآباد ڈویڑن آفس میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمشنر نصیر آباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد، ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین، ڈپٹی کمشنر استاد محمد حسین ،چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید ،سپرنٹنگ انجینیئر عبدالحمید مینگل، ایگزیکٹو انجینیئرز محمد یار مگسی ،ظفر علی، مہر اللہ انصاری ،امان اللہ کنرانی، اسسٹنٹ کمشنر اجمل مندو خیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی ظہیر عمرانی ،سیاسی و قبائلی رہنما حاجی نظام الدین لہڑی، خان محمد سیال ،حاجی قدیر قریشی سمیت دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید اور ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے کینال سسٹم اور غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کمشنر نصیر آباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ تمام کنالز میں لگے غیر قانونی واٹر کنکشنز اور پائپ لائنوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے جوائنٹ ایکشن فورس تشکیل دی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں