ضلع نصیرآبا دمیں مردم شماری کیلئے ٹرینگ کا عمل مکمل کرکے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

138اساتذاہ کو ٹرینگ کرادی گئی ‘ضلع کو 17سرکل میں تقسیم کرکے 138بلاک بنادیئے گئے

ہفتہ 25 فروری 2017 22:02

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) ضلع نصیرآبا دمیں مردم شماری کیلئے ٹرینگ کا عمل مکمل کرکے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی 138اساتذاہ کو ٹرینگ کرادی گئی ضلع کو 17سرکل میں تقسیم کرکے 138بلاک بنادیئے گئے ہیں ایک استادکو دوبلاک دیئے گئے ہیں جبکہ نگرانی کیلئے پانچ سپرنٹنڈنٹوں کو بھی تعینات کردیاگیا ہے مردم شماری اورخانہ شماری کیلئے حکومت کی جانب سے رجسٹریشن سمیت دیگر سامان فراہم کیا جائیگا ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصرنے ٹرینگ کے اختتام پر ٹرینگ حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع نصیرآباد میں پندرہ مارچ سے مردم وخانہ شماری کا عمل شروع ہوگا جس کیلئے تمام ترانتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے مردم شماری کے عمل کو صاف شفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ مردم شماری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورباشعورقوم کاثبوت دیتے ہوئے اپنا فریضہ اداکریں انہوںنے کہاکہ مردم شماری کی وجہ سے صوبے کی صیحح معنوں میں آبادی واضع ہوگی اورہماری وسائل سمیت دیگرمرعات اورسہولیات آبادی کی بنیادپرفراہم کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصرنے کہاکہ مردم شماری میں کام کرنے والے اہلکاروں کوسکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاضلع کی چاروں تحصیلوں میں مردم شماری کیلئے عملہ گھرگھرجاکراندراج کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں