مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ

روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہم کنار ہو گیا، سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی تو ملک میں خوش حالی آئے گی، تمام ممالک پاکستان میں انویسٹمنٹ کے منتظر ہیں۔ کامران ٹیسوری کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 12 مئی 2024 16:20

مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2024ء ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ’روڈ ٹو مکہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا، سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی تو ملک میں خوش حالی آئے گی، تمام ممالک پاکستان میں انویسٹمنٹ کے منتظر ہیں، مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پہلا اصول معافی مانگنا ہے‘، وہ کراچی ایئر پورٹ پر عازمین حج کی سعودی عرب کی امیگریشن پر مبنی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ حکومت نے اس بار حج کم سے کم اخراجات میں یقینی بنایا، اس مرتبہ حج تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، حج کے تمام انتظامات کو ڈیجیٹل بنا کر حج ایپ بنائی گئی ہے، چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی وفد کو کراچی ایئر پورٹ پر دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، حکومت نے اس سال حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، سعودی حکومت کے ساتھ تجارتی معاہدے کامیابی سے تکمیل تک پہنچیں گے، ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان دورے پر سندھ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں موجود سعودی سفیر کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ اس سال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا ہے، اس سہولت سے پاکستانی عازمین کی صرف ایک بار امیگریشن ہوگی، کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن کے بعد عازمین کو سعودی عرب میں امیگریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، اسلام آباد ایئر پورٹ کو پہلے ہی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا جا چکا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں گورنرسندھ نے کہاکہ مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی تو ملک میں خوش حالی آئے گی، تمام ممالک پاکستان میں انویسٹمنٹ کے منتظر ہیں، یہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیت ہی ہے، جس کا سہرا آرمی چیف کو بھی دینا چاہتا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں