کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد رہتے ہیں وہاں نوجوان نسلی معاشرتی برائیوں سے محفوط رہتی ہے،

کھیلوں کی سرگرمیوں میں کمیونٹی سمیت دیگر سرکاری اداروں کو بھی آگے بڑھنا ہوگا، ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رائو منیر احمدضیاء

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:22

کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد رہتے ہیں وہاں نوجوان نسلی معاشرتی برائیوں سے محفوط رہتی ہے،
ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رائو منیر احمدضیاء نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ انتہائی لازمی ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں نوجوان معاشرتی برائیوں سے محفوط رہتے ہیں ۔کھیلوں کی سرگرمیوں میں کمیونٹی سمیت دیگر سرکاری اداروں کو بھی آگے آنا ہوگا ان کو چاہیئے کہ وہ اس شعبے سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کریں ۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ امن محبت اور بھائی چارے میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس جوانوں کی فٹنس اور تفریح کے لیے اپنی زیر نگرانی ڈویژن سطح پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

فیسٹول میں ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے پولیس جوانوں کے مابین کرکٹ اور فٹبال کی ٹورنامنٹ ہوں گے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی پولیس رائو منیر احمد ضیا ء نے کہا کہ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پانچوں اضلاع کے پولیس کے جوانوں کے درمیان میچز کا انعقاد ہو گا۔پہلا میچ جعفرآباد اور صحبت پور کے ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ نصیرآباد اور کچھی کے مابین کھیلا جائے گا۔

جیتنے والی ٹیم قرعہ اندازی کے ذریعے جھل مگسی کے ساتھ مدمقابل ہو گی اسی طرح 14 اکتوبر کو دو کامیاب ہونیوالی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔فیسٹیول کے دوسرے مرحلے میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گاجس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز گورنمنٹ بوائیز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رائو مینر احمد ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پولیس کے جوانوں کا حوصلہ افزائی ،فٹنس کی بحالی اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں