80 گرام روٹی ( چپاتی) کی قیمت 10 روپے۔ 120 گرام تندور والی روٹی کی قیمت 15 روپے

روغنی نان کی قیمت 25 روپے، سادہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 22 مئی 2024 17:54

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن کی زیرِ صدارت ضلع شھید بینظیر آباد میں کھانے پینے کی روزمرہ کی اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریارگل میمن نے کہا کے ضلع کی عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں رلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں آج کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں اجلاس میں 80 گرام روٹی ( چپاتی) کی قیمت 10 روپے۔ 120 گرام تندور والی روٹی کی قیمت 15 روپے، روغنی نان کی قیمت 25 روپے، سادہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مرغی کڑھائی کی قیمت 1800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح برف فی کین کی قیمت 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے اس لئے ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کے اس کا عوام کو فائدہ پہنچے اس لیے کھانے پینے کی اشیاء کی جو قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ان پر عمل کروایا جائے دوسری صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی گئی کے وہ عوام کو بھرپور رلیف دینے کے لیے اشیاء کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں