نواب شاہ: نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہر یں 22 ستمبر 2019 تک بندرہیں گی

پیر 16 ستمبر 2019 22:00

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) ایگزیکٹوانجینئر آبپاشی نصرت ڈویژن شہیدبینظیرآباد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ روہڑی کینال اور نصرت برانچ میں پانی کی کمی کے باعث نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہر یں 22 ستمبر 2019 تک بندرہیں گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے ڈھورو نارو مائنر اور کیاریوں مائنر 21 ستمبر تک اور بھٹ مارو ڈسٹری،دہوجی مائنر،سہیلو مائنر،دیوان آباد مائنر،جام صاحب ڈسٹری،گپچانی ڈسٹری،شاہ حسین مائنر،چھن بندہنی ڈسٹری 22ستمبر شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں