کمشنر شہید بے نظیرآباد ڈویژن نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

پیر 29 اپریل 2024 18:38

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری کے ہمراہ زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر نواب شاہ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے صرف ایک دوا نہیں بلکہ محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اس لئے والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سیبچاؤ کے قطرے پلاکر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگٹ کے حصول اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیو وائرس کے پیش نظر اس جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے اس ضمن میں کوتاہی برتنے والے افسران و عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے کمشنر کو انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کئے گئے انتظامات کے متعلق تفصیلی آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر جمالی، ڈاکٹر ریاض شاہ، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈاکٹر اللہ بخش راجپر، ڈاکٹر امینہ بروہی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے بعد ازاں کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری کے ہمراہ نواب شاہ کی مختلف پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں