نوشہرہ ورکاں ہیٹ سٹروک لو کا لگ جانا خطرناک مرض ہے متاثرہ مریض بے ہوش بھی ہو سکتا ہے ،ڈاکٹر سلیمان افتخار

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر سلیمان افتخار چائلڈ اسپیشلسٹ نے کہا ہے کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر خطرناک ہو سکتی ہے،خاص کر کمزور ،بوڑھے اور چھوٹے بچے اسکی زد میں آ سکتے ہیں ہیٹ سٹروک یعنی لو لگ جانا خطرناک مرض ہے اس سے متاثرہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے اسے چکر آنا شروع ہو جاتے ہیں ، شدید پیاس لگنا ،الٹی و متلی آنا، گرم سرخ اور خشک جلد ہو جانا اور پسینے کا نہ آنا جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ان سے بچاؤ ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے ہیٹ سٹروک سے بچا جا سکتا ہے، گرمی سے بچیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں پھل،سبزی اور سلاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

(جاری ہے)

گرم مشروب سے پرہیز اور ٹھنڈے مشروب کا استعمال زیادہ کریں ،بند کمرے اور حبس والی جگہوں سے دور رہیں ۔ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے گرمی کی شدت سے محفوظ خود بھی رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائے۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں