حکومت کسانوں کومعیاری بیج، زرعی ادویات و کھادوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، افضل ناصر

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:50

اوکاڑہ۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس افضل ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کومعیاری بیج، زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کسان کی خوشحالی اور زرعی سیکٹر کو منافع بخش بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر سمیت تمام متعلقہ محکموں ،کمرشل بینکوں ،پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندوں نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں، کسانوں کی رہنمائی اور جدید طریقہ کاشتکاری کو رائج کرنے میں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیداواری لاگت کو کم سے کم سطح پر لایا جا سکے اور کاشتکار خوشحال ہو سکیں، محکمہ زراعت،واٹر مینجمنٹ ،لائیو سٹاک ،سوائل فرٹیلٹی لیب سمیت پیسٹ وارننگ کے محکموں کی جو سکیمیں التوا کا شکار ہیں ان کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ افسران اقدامات کریں تاکہ کسانوں کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے یہ منصوبے مکمل ہو سکیں، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے ضلع میں فصلوں کی صورتحال ،مختلف فصلوں کے زیر کاشت رقبہ،ضلع میں یوریا اور ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کے سٹاک کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں