لائیوسٹاک اینڈ ڈیریز ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے دودھ کی پیدوار بڑھانے کیلئے 50کروڑ روپے مختص

اتوار 1 اگست 2010 18:42

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔یکم اگست۔2010ء) 9 اضلاع میں دودھ کی پیدوار بڑھانے کیلئے 50کروڑ روپے مختص‘ ساہیوال نسل کی گائے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت لائیوسٹاک اینڈ ڈیریز ڈویلپمنٹ پنجاب صوبہ کے 9 اضلاع کو دودھ کی پیدوار بڑھانے کے منصوبہ پر 50 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جس سے دودھ کی پیدوار میں30 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس منصوبہ پر رواں سال 17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ان9 اضلاع میں ساہیوال کی سنل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جبکہ ملتان کو ان اضلاع میں شامل نہیں کیا گیا جہاں18لاکھ جانور ہیں۔ تاہم وزارت لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ دودھ کی پیدوار بڑھنے سے ساڑھے سات ارب روپے کا دودھ مزید حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں