یونیورسٹی آف اوکاڑہ اورنورانٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریسی وتحقیقی اشتراک کا معاہدہ

جمعرات 3 اگست 2023 18:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2023ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے مینجمنٹ سائنسز، سائیکالوجی، ہیلتھ سائنسز، لائف سائنسز، فوڈ سائنسز، نیوٹریشن، بائیو سائنسز اور بائیو کیمسٹری جیسے شعبہ جات میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے مختلف اقدامات پہ کام کیا جائے گا۔

ترجمان یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے مطابق اس معاہدے کی شرائط اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور کے مابین ایک آن لائن میٹنگ میں طے پائیں۔ معاہدے میں دونوں جامعات نے مختلف اقدامات پہ اتفاق رائے کیا جن میں اساتذہ اور طلباء کا تبادلہ، پیشہ وارانہ تربیت کے سیشن کا انعقاد، تدریسی دورے، کلچرل ایکسچینج پروگرام، صنعتی دورے، کیئریر کونسلنگ اور انٹرنشپ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ باہمی اشتراک سے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کروائی جائیں گی۔ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو ریسرچ پراجیکٹس میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے لائف سائنسز اور ہیلتھ سائنسز کے طلباء کےلیے نور یونیورسٹی کی لیبارٹریوں اور ان سے منسلک ہسپتالوں کے دوروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں