کسانوں و کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعہ 3 مئی 2024 21:42

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت میں موثر اقدامات کے ذریعے کسانوں و کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مذاکرات کے ذریعے تمام مشکلات کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان اتحاد کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کامران بشیر ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنردیپالپور مجاہد ظفر میکن، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اختر حسین ، زونل منیجر پاسکو مشتاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز ،کسان اتحاد کے نمائندگان غلام مصطفی وٹو ،ملک یاسین جھجھ،عبد الطیف سکھیرا ، مہر جہانگیر ،محمد عامر خان جندران ،ملک عمران جھجھ ،میاں ظہیر منظور وٹو،چوہدری نبیل رضا مجھیانہ ،شاہ بہرام،قاری مظہر فرید سیال وٹو،اعجاز حسین مجھیانہ ،رائے عمر فاروق،محمد بشیر نظامی ،کامران نواز جوئیہ ،چوہدری محمد رفیق عقیل،چوہدی محمد رفیق چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے تمام مشکلات کا حل نکالا جا سکتا ہے ، اس لیے احتجاج کا رویہ اپنانے سے گریز کریں اور پر امن رہیں ، کسان اتحاد کی گزارشات حکومت پنجاب تک پہنچائی جائیں گی ۔ کسان اتحاد کے نمائندوں نے اس سلسلہ میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں