ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول رینالہ خورد میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 3 مئی 2024 21:25

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانوں کے سنٹرز کا جائزہ لینے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول رینالہ خورد پہنچ گئے۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ کو امتحانات کے دوران سخت چیکنگ کے لیے ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوانین و ضوابط کے مطابق امتحانی مرکز کے نزدیکی ایریا میں کسی بھی مشکوک شخص کو نہ آنے دیا جائے۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن وزیر احمد آغا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی کے مناسب اقدامات کیے جائیں اور طالب علموں کے لیے سنٹرز پر پینے کا ٹھنڈاپانی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور روشنی کا مناسب بندوبست ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں