ایف آئی اے کا چھاپہ،ہنڈی کاکاروبار کرنیوالاایک شخص گرفتار

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:18

ایف آئی اے کا چھاپہ،ہنڈی کاکاروبار کرنیوالاایک شخص گرفتار
رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ایف آئی اے لاہور کا رینالہ خورد میں جیولرکی دکان پر چھاپہ ہنڈی کاکاروبار کرنیوالاایک شخص گرفتار، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ سرکل لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون ملک انسپکٹر خضرحسین نے صدر بازار رینالہ خورد میں ہنڈی کاکاروبار کرنے والے سلیمان کی دکان مرحباجیولرز کی پر چھاپہ مارکر اس کو گرفتار کرکے قبضے سے 2300سعودی ریال 170یو اے ای درہم اور ایک لاکھ چھ ہزار پاکستانی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں