اوکاڑہ،کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، 2خواتین زخمی

منگل 20 فروری 2024 14:27

اوکاڑہ،کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، 2خواتین زخمی
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) اوکاڑہ میں کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے جوڑے روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کیری ڈبہ آگے جانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں