حویلی لکھا‘سی اویونٹ کا دفتر غیر ذمہ دار اور نا اہل افسران کے حوالے

منگل 6 اکتوبر 2015 12:15

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)سی،او،یونٹ کا دفتر غیر ذمہ دار اور نا اہل افسران کے حوالے،سینٹری انسپکٹر اور سینٹری ورکروں ،سوپر وائزروں کی بے حسی کے باعث اندرون شہر اکثر وبیشتر گلی محلوں کے سولنگ اور سڑکیں سیوریج کے پانی کے حوالے، راہگیروں کا پیدل گزرنا بھی محال،ہیڈ کلرک سے لیکر بلڈنگ کلرک تک ریکارڈ کرپشن سے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف جبکہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے اہلکار نے بھی سرکاری فیس کے علاوہ اپنے نرخ مقرر کرلیئے،سیاسی اثر ورسوخ والے کھاتے پیتے گھرانوں کے افراد ڈیلی ویجز پے تعینات جن کو بغیر کسی کام کے ہر ماہ لاکھوں روپے کی تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں۔

لوگوں کا میونسپل کمیٹی کے عملہ کے خلاف شدید احتجاج حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سی،او،یونٹ حویلی لکھا میں تعینات غیر زمہ دار افراد کے باعث شہر صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنگین مسائل کا شکار ہوچکا ہے ،دفتر میں تعینات غیرزمہ دار اہلکاروں اور سنٹری انسپکٹر کی بے حسی کا اندازہ اِ س بات سے بھی باخوبی کیا جاسکتا ہے کہ موصوف نے اپنی ڈیوٹی کا چارج سنبھالتے ہیں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے شدید مسائل پیدا کردیئے ہیں مگر سیاسی اثر ورسوخ ہونے کے باعث کوئی اِس کو پوچھنے والا نہیں،اسی طرح تقریباً چودہ افرادڈیلی ویجز پر ایسے تعینات کررکھے ہیں کہ جو اچھے خاصِ کھاتے پیتے طبقہ کے افراد ہیں مگر سیاسی لوگوں کی سفارشوں پر بغیر کسی کام کے ہر ماہ سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرکے سرکاری خزانے پے بلا جواز بوجھ بن چکے ہیں، دوسری جانب مذکورہ سنٹری انسپکٹر ہدایت اللہ کی عدم توجیہی اور اپنے فرائض میں غفلت کے باعث شہر کی بیشتر جگہوں گلی محلوں اور سڑکوں خصوصاً جنازگاہ روڈ،پرانی حویلی روڈ،حجرہ روڈ،ڈھکی محلہ،ایوب نگر ،چاہ پانی واتیاں والا کے علاقے، محلہ موچی پورہ ،محلہ بورڈنگ ہاوس،جنرل بس اسٹینڈ گول مسجد محلہ کے علاقوں اور گلیوں پر سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ نشاندہی کرنے پر مذکورہ اہلکار لوگوں کے گلے پڑتا ہے جبکہ اِ سکے ماتحت سینٹری ورکروں اور سوپروائزروں کا لوگوں سے اختیار کردہ لب لہجہ بھی انتہائی جاریحانہ ہوتا ہے ،اسی طرح ہیڈ کلرک سے لیکر بلڈنگ کلرک تک اور ڈیتھ و برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے اہلکار تک سب نے سائلین سے غیر قانونی طور پر بطورِ رشوت پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اس حوالے سے شہریوں نے سی،او،یونٹ کے دفتر کی اِ س بدحالی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اعلیٰ متعلقہ حکام سے فوری سخت نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں