اوکاڑہ: دُعا میرج ہال کے پاس ٹرک سے ریت اتارتے ہوئے دو مزدور کو کرنٹ لگ گیا

حادثے کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 16:48

اوکاڑہ (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر واقع دعا میرج ہال کے پاس ریت سے بھرے ٹرک سے ریت اتارتے ہوئے مزدور بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی۔ ریسکیو نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعشیں ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی۔ دونوں افراد کی شناخت حسن مرتضیٰ (35 سال), رہائش 49/2L اور خوشی مسیح (30 سال) رہائش 39 ڈی سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں