دیپالپور، منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس کی بڑی کارروائی،چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، دو ملزمان گرفتار

منگل 19 مئی 2020 16:19

دیپالپور، منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس کی بڑی کارروائی،چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، دو ملزمان گرفتار
دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلا ف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، دو ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اے ڈویزن پولیس کو اطلاع ملی کہ چرس کی ایک بڑی کھیپ شہر میں پہنچائی جا رہی ہے جو پرچون فروش منشیات تک پہنچانا مقصود ہے جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرلی، کامیاب ناکہ بندی کی وجہ سے پولیس نے گھوڑے شاہ چوک ساجد علی ولد یار محمد سکنہ مسلم کالونی کو گرفتار کرلیا اور کے قبضہ سے دو کلوچرس برآمد کرلی گئی جب کہ ہارنیاں والا چوک ناکہ بندی کے دوران علی حیدر ولد اللہ دتہ سکنہ مسلم کالونی کو گرفتار کرلیا او ر اس کے قبضہ سے دو کلو اور چالیس گرام چرس برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں